فوڈ پانڈا رائیڈرز خود تو افطار سڑکوں پر کرتے ہیں لیکن دوسروں کے آرڈرز بروقت پہنچا دیتے ہیں۔
رمضان المبارک میں فوڈ پانڈا رائیڈرز ہوں یا آن لائن کیب سروس ان کا کام بڑھ جاتا ہے اور ان کی کوشش رہتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ آرڈرز لے کر زیادہ رقم کمائی جائے تاکہ عید کی تیاریاں کی جاسکیں۔
فوڈ پانڈا رائیڈر عمر فاروق کا کہنا ہے کہ رمضان میں زیادہ کام عصر سے شروع ہوتا ہے اور سحری تک رہتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ افطار سڑک پر ہوجاتا ہے کیوں کہ آرڈر افطار سے پہلے پہنچانا ہوتا ہے۔
عمر فاروق نے کہا کہ کبھی جہاں آرڈر ڈیلیور کرتے ہیں وہ لوگ ہی افطار کروا دیتے ہیں اور کبھی خود کرنا پڑتا ہے یا پھر سڑک پر لگے اسٹالز سے کر لیتا ہوں۔