چاہت فتح علی خان کے ساتھ تنازعہ ، بالآخر متھیرا کھل کر بول پڑیں

بدھ 12 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماڈل و ٹی وی میزبان متھیرا نے حال ہی میں اپنے اور چاہت فتح علی خان کے تنازعے پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاہت بڑی عمر کے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ کچھ لوگوں کے ساتھ بدتمیزی نہیں کر سکتے چاہے وہ کتنے ہی غلط کیوں نہ ہوں کیونکہ وہ بزرگ شہری ہیں۔

متھیرا نے حال ہی میں ایک یوٹیوب پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ متھیرا نے کہا کہ میں نے چاہت فتح علی خان سے گزارش کی تھی کہ وہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ان کی ویڈیو ہٹا دیں، لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چاہت فتح علی خان ان کے قریب آنے کی کوشش کر رہے تھے جو انہیں بالکل بھی پسند نہیں آیا۔ اور چاہت فتح علی خان کافی عمر رسیدہ ہیں اس لیے وہ صرف عزت و احترام کے دائرے میں رہتے ہوئے ان سے بات کر رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’متھیرا کو کورٹ لے کر جاؤں گا‘، چاہت فتح علی خان نے ویڈیو کی حقیقت بیان کردی

واضح رہے یہ تنازعہ اس وقت سامنے آیا جب چاہت فتح علی خان ٹی وی میزبان متھیرا کے شو میں بطور مہمان گئے اور فوٹو سیشن کے دوران ان کے قریب آ گئے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو جس میں چاحت فتح علی خان اداکارہ کو گلے لگاتے اور ان سے ہاتھ ملاتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

متھیرا نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چاہت کا رویہ نامناسب تھا اور انہوں نے چاہت فتح علی خان سے درخواست کی تھی کہ وہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا سے ہٹائیں، مگر انہوں نے ان کی بات نہیں مانی۔ چاہت فتح علی خان نے متھیرا کے اعتراضات کے جواب میں انہیں قانونی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل