موڈیز نے پاکستانی بینکوں کا اسٹیٹس مستحکم سے مثبت کردیا

بدھ 12 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کریڈٹ ریٹنگ کی عالمی ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں کا منظرنامہ مستحکم سے مثبت کردیا ہے، موڈیز کے مطابق مثبت منظر نامہ کی پیس رفت بینکوں کی لچکدار مالی کارکردگی کی مرہون منت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:موڈیز کی درجہ بندی میں پاکستان پہلے سے بہتر پوزیشن پر آگیا

موڈیز کے مطابق پاکستان کا مثبت آؤٹ لک اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ معیشت میں کچھ استحکام آیا ہے اور پاکستانی بینکوں کی کارکردگی ماضی کے مقابلے میں بہتر رہی۔

انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسی کے مطابق رپورٹ قرضوں کی پائیداری اور بیرونی مالی ادائیگیاں اب بھی پاکستانی معیشت کو درپیش بڑے معاشی چیلنجز ہیں، تاہم مثبت منظر نامہ ایک سال قبل کے مقابلے میں بہتر معاشی حالات کا اظہار ہے۔

مزید پڑھیں: نیا آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کے لیے فنڈنگ کے امکانات روشن بنائے گا، موڈیز

موڈیز کا مزید کہنا تھا کہ رواں مالی سال پاکستانی معاشی نمو 3 فیصد رہنے کی توقع ہے، گزشتہ مالی سال پاکستانی معاشی نمو 2.50 فیصد رہی تھی، پاکستانی معیشت سست مگر بحالی کی راہ پر گامزن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp