قومی اسمبلی کے اجلاس میں 2 وزرا لڑپڑے

بدھ 26 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران 2 وزرا لڑپڑے

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے 2 وفاقی وزرا آپس میں لڑ پڑے۔

اجلاس کے دوران مرتضیٰ جاوید عباسی اور جاوید لطیف کے درمیان تلخ کلامی اور گالم کلوچ ہوئی۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، قمر زمان کائرہ اور آغا رفیع اللہ نے اس دوران دونوں وزرا میں بیچ بچاؤ کروایا۔

تلخ کلامی جاوید لطیف کو ایوان میں بات کرنے کی اجازت نہ دینے پر ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp