سوال یہ ہے کہ سپر ٹیکس مقصد کے مطابق خرچ ہوئے ہیں یا نہیں، جسٹس جمال خان مندوخیل کے ریمارکس

جمعرات 13 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5  رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کخلاف دائر مختلف درخواستوں پر سماعت کی۔

نجی کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان نے اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سپر ٹیکس کا مقصد واضح تھا، اس ٹیکس سے تباہ ہونے والے علاقوں کی بحالی کے لیے استعمال کرنا تھا، 2015  سے کسی بھی جگہ کوئی تفصیلات نہیں دی گئی کہ کتنا ٹیکس اکھٹا کیا گیا اور کہاں خرچ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سپر ٹیکس یا سیکشن 4 سی مقدمہ کیا ہے؟

مخدوم علی خان کے مطابق ایک ڈی بی دوسری ڈی بی کے احکامات پر عملدرآمد کرنے کی پابند ہے، اس کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی عملدرآمد نہیں کیا گیا، جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا کہ کل اس طرح کوئی ایکٹ آتا ہے اسے دونوں ایوانوں سے پاس کروا لیا جاتا ہے تو کیا ایکٹ بنے گا۔

وکیل مخدوم علی خان کا کہنا تھا کہ ایکٹ پاس کرانے کے لیے پہلے مناسب پالیسی بنانا ہوتی ہے، جسٹس محمد علی مظہر نے پوچھا کہ کیا آپ نے کراچی اور پشاور کے عدالتی فیصلوں کو دیکھا ہے، جس پر مخدوم علی خان بولے؛ کراچی اور پشاور کے عدالتی فیصلوں میں وکلا کے دلائل ایک جیسے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایک مرتبہ سپر ٹیکس لاگو کرنے کے بعد کیا قیامت تک چلے گا، جسٹس محمد علی مظہر کا استفسار

جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس سیکشن 2 کی شق 6 پڑھ لیں، جس پر مخدوم علی خان نے بتایا کہ ٹیکس آرڈیننس میں انکم ٹیکس، ایڈیشنل ٹیکسز شامل ہیں، جسٹس محمد علی مظہر بولے؛ ٹیکس کی تعریف کو مدنظر رکھنا چاہیے جن میں ایف بی آر کا ذکر بھی موجود ہو۔

وکیل مخدوم علی خان کا موقف تھا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس آئین میں بھی واضح ہے، آرڈیننس کے سیکشن ٹو شق 63 میں ایسا نہیں ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل بولے؛ یہاں سوال یہ ہے کیا ٹیکس واضح کیے گئے مقصد کے مطابق خرچ ہوئے ہیں یا نہیں۔

مزید پڑھیں: کسانوں اور لائیو سٹاک کی آمدنی پر کتنا سپر ٹیکس لگے گا؟

سپر ٹیکس کیخلاف کیس کی سماعت سپریم کورٹ نے کل تک ملتوی کردی ہے، نجی کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان کل بھی اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی بلوچستان میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت، امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کا پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

برطانیہ کا تاریخی بھارتی ریسٹورنٹ 99 سال بعد بند ہونے کے قریب، بادشاہ چارلس سے مداخلت کی اپیل

غزہ پر اسرائیلی حملے: 37 فلسطینی شہید، حماس نے شدید نتائج کی وارننگ دے دی

آج ملک کے کن حصوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

انڈر 19 ورلڈ کپ: سیمی فائنل کی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو بھارت کے خلاف بڑی فتح درکار

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘