انسانیت کی خدمت کا جذبہ، میٹو ویلفیئر ٹرسٹ غریبوں کے لیے امید کی کرن

جمعہ 14 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وی نیوز کے پروگرام ’نیک لوگ‘ میں قیصر سواتی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میٹو ویلفیئر ٹرسٹ 6سال سے چلا رہا ہوں، یہ ٹرسٹ 3 پراجیکٹس پر کام کر رہا ہے، پہلا پراجیکٹ ہر ہفتے لوگوں کو کھانا کھلانا ہے۔ دوسرا پراجیکٹ سندھ کے ریگستانی علاقوں میں واٹر ہینڈ پمپس لگانا اور تیسرا پراجیکٹ راولپنڈی اور اسلام آباد کی کچی آبادیوں میں میڈیکل کیمپس لگانا ہے۔

لوگوں کو کھانا کھلانے کا سلسلہ اس لیے شروع کیا گیا کہ غریب لوگ اگر ایک وقت کا کھانا لیتے ہیں تو ان کو پیسے بچ جاتے ہیں جس سے وہ اپنے گھر والوں کے لیے کچھ نہ کچھ خرید سکتے ہیں۔

ایک بار سندھ کے علاقے جانا ہوا تو وہاں پانی کی قلت کا مسئلہ دیکھ کر بس جزبہ پیدا ہوا کہ ان علاقوں میں پانی کے مسئلے کو حل کروں گا۔ پھر ویاں واٹر ہینڈ پمپ لگائے جس سے اب کئی خاندان مستفید ہورہے ہیں۔

ہم نوکری پیشہ لوگ ہیں صرف ویک اینڈ پر ہی کام کرتے ہیں اور 100 سے زائد والنٹیئرز ہیں جو ساتھ دے رہے ہیں۔ ارادہ یہی ہے کہ مستقبل میں ایک بڑا ادارہ بناوں جس کے تحت بزرگوں اور غریبوں کی مدد کرسکوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp