وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن عید سے قبل ادا کردی جائیں گی اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملازمین کے لیے خوشخبری، تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تجویز سامنے آگئی
وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ یا یکم اپریل کو پڑنے کا امکان ہے جس کی روشنی میں حکومت نے تنخواہوں اور پینشن کی پیشگی ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو 27 مارچ کو تنخواہیں ملیں گی اور ریٹائر ہونے والے ملازمین کی پینشن بھی اسی دن ادا کی جائے گی۔
مزید پڑھیے: آئی ایم ایف کے مطالبے پر 30 ہزار سرکاری نوکریاں ختم
وزارت خزانہ نے تنخواہوں اور پنشن کی جلد ادائیگی کے حوالے سے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کو بھی ہدایات جاری کردی ہیں۔