جنوبی افریقہ نے امریکا سے اپنے سفیر کی بے دخلی کو افسوس ناک قرار دے دیا

ہفتہ 15 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی افریقہ نے امریکا سے اپنے سفیر ابراہیم رسول کو نکالے جانے کے واقعے کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے صدر کے دفتر سے جاری بیان میں دونوں ممالک کے درمیان ’سفارتی تہذیب‘ کی پاسداری کی اپیل کی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت تمام متعلقہ اور متاثرہ فریقوں پر زور دیتا ہے کہ اس معاملے میں قائم شدہ سفارتی تہذیب کو برقرار رکھیں۔

بیان میں کہا گیا کہ صدر کے دفتر کی طرف سے جنوبی افریقہ کے سفیر کی امریکا سے بے دخلی کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستانی سفیر احسن واگن کو امریکی ایئرپورٹ سے واپس کیوں بھجوایا گیا؟

بیان میں کہا گیا کہ جنوبی افریقہ امریکا کے ساتھ باہمی مفاد کے تعلقات کو قائم رکھنے کے لیے پرعزم ہے، تاہم ہمارے سفیر کی برطرفی دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کرتی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جمعہ کو کہا تھا کہ جنوبی افریقہ کے سفیر ابراہیم رسول امریکا میں خوش آمدید نہیں کہتے کیونکہ وہ نسلی تعصب پیدا کرنے والے سیاستدان ہیں جو امریکی صدر سے نفرت کرتا ہے۔

گزشتہ مہینے ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی افریقہ کے اس قانون کا حوالہ دیتے ہوئے جو ان کے مطابق، سفید فام کسانوں سے زمین چھیننے کی اجازت دیتا ہے، جنوبی افریقہ کو امریکی امداد روک دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp