آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں نیلم اور لیپہ کرناہ میں شدید برف باری کے بعد تودے گرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے، جس کے باعث مختلف مقامات پر سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں پورا ہفتہ بارشیں اور شدید برف باری، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالائی علاقوں میں مسلسل برفانی تودے گر رہے ہیں، جس کے باعث راستے بند ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
تودے گرنے کے باعث مختلف مقامات پر سڑکیں بند ہونے سے کئی جگہوں پر گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں پورا ہفتہ بارشیں اور شدید برف باری، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
محکمہ شاہرات نے عوام سے غیرضروری سفر سے اجتناب برتنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاک سڑکوں کی بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔