62 فیصد شہری پنجاب حکومت کی کارکردگی سے مطمئن، سروے رپورٹ جاری

ہفتہ 15 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ پنجاب کے 62 فیصد شہریوں نے حکومت کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے پنجاب حکومت کی کارکردگی جانچنے کے لیے 36 اضلاع سے 6 ہزار شہریوں کی رائے جانی۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب حکومت نے ایک اور لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کر دیا

سروے رپورٹ کے مطابق صوبے کے 62 فیصد شہری پنجاب حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، شہریوں کی جانب سے تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور امن عامہ پر صوبائی حکومت کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔

دوسرے جانب روزگار کی عدم دستیابی کے معاملے پر 63 فیصد افراد نے حکومت کی کارکردگی پر ناراضی کا اظہار کیا۔

سروے رپورٹ کے مطابق 57 فیصد شہریوں نے کہاکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں صوبائی حکومت کی گورننس میں بہتری آئی ہے، جبکہ 17 فیصد نے کہاکہ گورننس مزید خراب ہوئی ہے۔

24 فیصد افراد سمجھتے ہیں پنجاب میں جیسی گورننس پہلے تھی اب بھی ویسی ہی ہے، اس میں کوئی فرق نہیں آیا۔

سروے کے مطابق صوبے کے 59 فیصد شہری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے خوش ہیں، جبکہ 16 فیصد نے ناراضی کا اظہار کیا، اسی طرح 24 فیصد افراد سمجھتے ہیں کہ وزیراعلیٰ کی کارکردگی قابل قبول ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب حکومت کا مقامی ٹیکنالوجی سے تجربہ کامیاب، کہاں کہاں مصنوعی بارش ہوئی؟

57 فیصد شہریوں نے بتایا کہ مریم نواز صوبے کے 57 اہم عوامی مسائل اور گورننس کے چیلنجز کو مؤثر انداز میں حل کرنے میں کامیاب رہیں، جبکہ 36 فیصد نے کہاکہ وہ ناکام رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp