پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کی ٹرافی کی رونمائی ملک کے مختلف علاقوں میں جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق آج پی ایس ایل کی ٹرافی کی رونمائی کراچی کے مقامی فریئر ہال میں کی گئی۔
کل سے ٹرافی 2 روزہ دورے پر لاہور کے مختلف مقامات پر جائے گی جہاں کل رات 8:30 بجے پیکجز مال میں رونمائی ہوگی۔
اس کے بعد ٹرافی کی رونمائی کس شہر میں ہوگی، اس حوالے سے پی سی بی نے ابھی شیڈول جاری نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل 10 کی ٹرافی ’لومینارا‘ 29 مارچ تک کن 11 شہروں کا سفر کرے گی؟
واضح رہے کہ پی ایس ایل کی ٹرافی کی رونمائی اس سے قبل حیدرآباد میں ہوئی، جہاں مقامی اسکول کے بچوں نے استقبال کیا۔ پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کو لومینارا کا نام دیا گیا ہے۔