عمران خان جیل سے بیانات دیتے ہیں لیکن جعفر ایکسپریس پر مذمت نہیں کی، خواجہ آصف

اتوار 16 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے وزیراعظم کی طرف سے بلائے گئے آل پارٹیز کانفرنس ( اے پی سی) میں شمولیت کے لیے عمران خان کی شرکت کو لازمی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سانحہ جعفر ایکسپریس پر پروپیگنڈا کررہی ہے اور اتنے روز گزرنے کے بعد بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اس واقعے کی مذمت نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیے: علی امین گنڈا پور کی ’مِنی اے پی سی‘ پشاور میں ہونی چاہیے تھی، فیصل کنڈی

خواجہ آصف کا کہنا تھا ک بانی پی ٹی آئی جیل سے اخبارات میں آرٹیکل لکھتے ہیں اور بیانات دیتے ہیں لیکن جعفر ایکسپریس کے قومی سانحے پر مذمت نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اے پی سی میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پے رول پر اجلاس میں لایا جائے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے  یہ بات واضح الفاظ میں نہیں کہی لیکن انہوں نے اے پی سی میں عمران خان کی شرکت کو لازمی قرار دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp