بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورخان کا کہنا ہے کہ میں اب 70فیصد ماں اور 30 فیصد اداکارہ ہوں اور مجھے سب کچھ کرنا پسند ہے۔
بالی ووڈ انڈسٹری میں ’بےبو‘ کے نام سے پہچانی جانے والی اداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اب 70فیصد ماں اور 30 فیصد اداکارہ ہیں۔
کرینہ کپور کا کہنا ہے ’ میں وہ کام بھی کرتی ہوں جو مجھے پسند ہیں مثلاً بچوں میں پڑھنےکی عادت ڈالنے جیسےموضوعات کے بارے میں آگاہی پھیلانا‘۔
42سالہ اداکارہ نے کہا کہ والدین کی حیثیت سے سیف اور میں نے کبھی کوئی چیز میڈیا سے نہیں چھپائی۔ کیونکہ مجھے یقین ہے کہ اگر ہم عزت دیں گےتو ہمیں عزت ملے گی۔
بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ جب بھی وہ میڈیا سے کہتی ہیں کہ ان کے بچےاسکول میں یا دوستوں کے ساتھ ہوں تو ان کی تصاویر مت کھینچیں تو وہ ایسا نہیں کرتے۔ ہمیں اس باہمی مفاہمت تک پہنچنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا’ میں انسٹا گرام پر بھی اپنے مداحوں کا احترام کرتی ہوں۔ میں نے انہیں اپنی زندگی میں آنے دیا شاید 100فیصد نہیں، میں ہر ایک کو اپنی زندگی میں شامل ہونے کا احساس دلاتی ہوں اور اسی وجہ سے میرے مداح ابھی تک شامل ہیں۔
بہت سی دوسری کام کرنے والی خواتین کی طرح کرینہ کپور خان بھی اپنی ذاتی زندگی اور پیشہ وارانہ ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔ انٹرویو میں اداکارہ سے پوچھا گیا کہ جب ایک آدمی ایسا کرے تو اس چیز کو بہت ہی مختلف انداز سے دیکھا جاتا ہے اور یہ ایک بڑی بات بن جاتی ہے۔
کرینہ کپور نے ہنستے ہوئے کہا کہ خواتین سے ہمشہ ملٹی ٹاسکر ہونے کی امید کی جاتی ہے، لوگ سوچتے ہیں کہ ہم یہ کر سکتی ہیں، یقیناًہم کر سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ کرینہ کپور خان ان دنوں راجیش کرشنن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دی کریو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس فلم کی دیگر اداکاراؤں میں تبو اور کریتی سینن شامل ہیں۔
2012میں کرینہ کپور نےبالی ووڈ اداکار سیف علی خان سے شادی کی تھی اور اس وقت ان کے دو بیٹے جہانگیر اور تیمور ہیں۔
سیف علی خان نے پہلی شادی1991میں بالی ووڈ اداکارہ امریتا سنگھ سے کی تھی تاہم اس جوڑے نے2004میں علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ امریتا سنگھ سے سیف علی خان کی ایک بیٹی سارہ اور بیٹا ابراہیم علی خان ہیں۔