ڈاکٹر سعدیہ مشاق ’چمبیلی‘ نامی ایک فلاٖحی ادارے کی جنرل سیکریٹری ہیں۔ یہ ادارہ ذہنی معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتا ہے۔ چمبیلی میں اس وقت 110 بچے موجود ہیں۔
چمبیلی کے تحت اسپیشل پرسنز کے لیے ایک اسکول بنایا گیا ہے جہاں انہیں اسپیشل طریقے سے پڑھایا لکھایا جاتا ہے۔ یہ ادارہ معاشرے کے ایسے بچوں کو اپناتا ہے جو زندگی کی دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیے جاتے ہیں۔ تفصیل جانیے اس رپورٹ میں۔