نیوزی لینڈ نے 5 میچز پر مبنی ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں بھی پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔
میچ کے آغاز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 15 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز کا ہدف دیا تھا۔
نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 13 اوورز میں ہی ہدف مکمل کرکے میچ جیت لیا۔
یہ بھی پڑھیے: نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
میچ سے پہلے نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
نیوزی لینڈ کے شہر ڈونیڈن میں کھیلا جانے والا یہ میچ بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا جس کے بعد میچ کو فی اننگز 15 اوورز تک محدود کیا گیا۔
پاکستان کے لیے بیٹنگ کا آغاز ہی کچھ زیادہ خوشگوار نہ رہا اور ٹیم کے اوپنر حسن نواز صفر پر پویلین لوٹ گئے تو جلد ہی محمد حارث بھی 11 رنز بناکر 19 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔
اس کے علاوہ پاکستان کی طرف سے عرفان خان نے 11، خوشدل شاہ نے صرف 2، کپتان سلمان آغا نے 28 گیندوں پر46، شاداب نے 14 گیندوں پر 26، جہانداد خان نے صفر، عبدالصمد نے 11 رنز اور حارث رؤف ایک رن بناسکے۔