سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا یا نہیں؟ وزارت خزانہ نے وضاحت دیدی

منگل 18 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میڈیا پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق افواہوں پر وزارت خزانہ کی طرف سے وضاحت جاری کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا پر خبر گردش کررہی تھی کہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اگلے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے انکار کردیا ہے۔

اس خبر میں بتایا گیا تھا کہ وزیرخزانہ نے قومی اسمبلی اجلاس کو بتایا کہ اگلے مالی سال سرکاری ملازمین اپنی تنخواہوں میں اضافے کی توقع نہ رکھیں۔

یہ بھی پڑھیے: آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کی تجویز زیرغور نہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

تاہم اب وزارت خزانہ کی جانب سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ وزیرخزانہ نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

وضاحت میں کہا گیا ہے کہ وزیرخزانہ نے قومی اسمبلی میں ایک سوال کے جواب میں صرف یہ کہا تھا کہ حکومت نے ابھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ حکومت تنخواہوں میں اضافہ نہیں کررہی بلکہ صرف یہ کہ حکومت نے ابھی تک اس حوالے سے کسی فیصلے پر غور نہیں کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp