پیٹ کی بیماریوں سے فوری نجات کے 5 گھریلو نسخے

جمعرات 19 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیٹ کا درد یا گیسٹرو عام بیماری ہے جو کسی بھی شخص کی ہفتہ بھر کی مصروفیت کو برباد کر سکتی ہے۔ پیٹ درد کے علاج کے لیے آپ کو دوائیوں کی نہیں گھریلو طریقہ علاج کی ضرورت ہے جو پیٹ کے بیماریوں کے خاتمے کے لیے بہت مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔

پیٹ کی بیماریاں وائرل انفیکشن ہے جس میں پیٹ کا درد، اسہال اور الٹی سمیت دیگر بیماریاں ہو سکتی ہیں۔ جس سے نظام ہاضمہ شدید متاثر ہوتا ہے۔

ہم آپ کو پیٹ کی بیماریوں سے نجات کے لیے 5 گھریلو نسخے بتا رہے ہیں جو آپ کے لیے انتہائی فائدے مند ثابت ہوں گے۔

کالی مرچ کی چائے
کالی مرچ ہر گھر میں موجود ہوتی ہے جو پیٹ درد میں انتہائی کار آمد ثابت ہوتی ہے۔ اس میں اینٹی بیکٹریا پائے جاتے ہیں۔ کالی مرچ کو جب چائے میں ملا کر پیا جائے تو یہ پیٹ میں موجود ایسے وائرس کو ختم کرتا ہے جو انفیکشن کا سبب بنتے ہیں۔

کالی مرچ کی چائے بھوک کے لیے بھی فائدہ مند ہوتی ہے۔

گل بابو نہ کا جوشاندا
گل بابو نہ کا جوشاندا آپ کو پیٹ کی ہر طرح کی بیماریوں سے نجات دلاتا ہے۔ گل بابونہ کے کچھ پتے پانی میں ڈال کر ابال لیں اور اس طرح اس کا بننے والا جوشاندا استعمال کریں یہ آپ کو پیٹ کے امراض سے نجات دلائے گا۔

تخم بالنگا
پیٹ کی بیماریوں کے دوران اسہال اور الٹی آپ کے جسم سے بے تہاشا پانی خارج کر دیتی ہے جس کی وجہ سے آپ انتہائی کمزوری محسوس کرتے ہیں۔ تخم بالنگا کے بیچ پانی کو جذب کرتے ہیں اسے پانی میں ملا کر پینے سے یہ آپ کے جسم میں پیدا ہونے والے پانی کی کمی کو نہ صرف دور کرتا ہے بلکہ پیٹ کی بیماریوں سے بھی نجات دلاتا ہے۔

ہلدی
ہلدی ہر گھر میں موجود ہوتی ہے جو کھانوں میں استعمال کی جاتی ہے، ہلدی کا استعمال آپ کو پیٹ میں اٹھنے والی تکلیف سے نجات دلاتی ہے۔ ہلدی میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

اگر آپ کو الٹی یا بیزاری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہو تو ہلدی آپ کو اس تکلیف سے مکمل نجات دلا سکتی ہے۔ ہلدی کو قدرتی علاج کے لیے عام طور پر پانی یا دودھ میں ملا کر استعمال کیا جاتا ہے تاہم اسے سوپ، سبزیوں اور چاول میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp