کیا اسٹیٹ بینک عید کے لیے نئے بینک نوٹ جاری کرے گا؟

منگل 18 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے منگل کو ان دعووں کی سختی سے تردید کی ہے کہ وہ نئے بینک نوٹ جاری نہیں کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے کرنسی نوٹ کب جاری ہوں گے؟ گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا

ایک بیان میں مرکزی بینک نے عید الفطر سے قبل کمرشل بینکوں کو نئے بینک نوٹ تقسیم کرنے کے اپنے دیرینہ رواج کی تصدیق کی۔

اسٹیٹ بینک نے زور دیا کہ یہ ملک بھر میں بینک شاخوں کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے کیا جاتا ہے تاکہ نئی کرنسی تک عوام کی رسائی کو یقینی بنایا جاسکے۔

یان میں کہا گیا کہ اس عمل کے تحت اسٹیٹ بینک پہلے ہی 17 ہزار کمرشل بینک برانچوں کو مختلف مالیت کے 27 ارب روپے کے نئے بینک نوٹ جاری کر چکا ہے تاکہ عوام میں تقسیم کی جا سکے۔

اے ٹی ایم کی بلاتعطل ورکنگ

مزید برآں اسٹیٹ بینک نے یقین دلایا کہ اے ٹی ایم خدمات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں جو تہواروں کے موسم میں اچھے معیار کے بینک نوٹ فراہم کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے: نئے کرارے نوٹوں کے بنا ’عیدی‘ ادھوری کیوں؟

تقسیم کے عمل کو مزید ہموار بنانے اور تمام کمرشل بینک برانچوں میں دستیابی کو برقرار رکھنے کے لیے مرکزی بینک نے کیش مانیٹرنگ ٹیموں کو بھی تعینات کیا ہے تاکہ سائٹ پر معائنہ کیا جاسکے اور یہ یقینی بنایا جاسکے کہ نئے بینک نوٹ عوام تک مطلوبہ طریقے سے پہنچیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp