کوئٹہ پہنچائی گئی جعفر ایکسپریس کی بوگیوں سے 3 دستی بم برآمد

بدھ 19 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حال ہی میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کی بوگیوں سے 3 عدد دستی بم برآمد کرلیے گئے ہیں۔

ریلوے پولیس کے مطابق تینوں دستی بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

مشکاف میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کو گزشتہ شب کوئٹہ لایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: جعفر ایکسپریس پر حملے سے متاثر ٹریک کی بحالی مکمل، کل سے ٹرین آپریشن بحال ہو جائےگا، وزیر ریلوے حنیف عباسی

ریلوے حکام کے مطابق بوگیوں کی مرمت کے بعد دوبارہ استعمال میں لایا جائے گا جبکہ ٹرین کے انجن کو سبی منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی مرمت کا کام جاری ہے۔

واضح رہے کہ متاثرہ پٹڑی کی مرمت کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے تاہم ٹرین سروس 8ویں روز بھی معطل رہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp