پاکستان کو سعودی عرب سے امداد ملنے میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی

جمعرات 19 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب نے گرانٹ، ڈپازٹ اور سرمایہ کاری سب کی سب معاشی اصلاحات سے مشروط کردی۔

سعودی وزیرخزانہ محمد بن عبداللہ الجدان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نے پہلے کسی شرط کے بغیر پیسے دے دیا کرتے تھے، اب ایسا نہیں ہوگا، سعودی عرب اپنے لوگوں سے ٹیکس لیتا ہے، جو ہم سے امداد لیتے ہیں، انہیں بھی یہی کرنا ہوگا، ٹیکس نظام میں اصلاحات لانا ہوں گی۔

سعودیہ کا پاکستان کے ڈپازٹ 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر غور، سرمایہ کاری 10 ارب ڈالر کرنے پر آمادہ

سعودی وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدان نے ڈیووس میں جاری عالمی اقتصادی فورم سے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب غیر مشروط گرانٹس کا طریقہ بدل رہا ہے، پاکستان، ترکی، مصر کی مدد جاری رہے گی، انہیں بھی چاہیے کہ معاشی اصلاحات کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 10 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے، پاکستان کو دیے گئے ڈپازٹس کی مدت بڑھا چکے ہیں، تیل اور دیگر سہولتیں دے رہے ہیں، پاکستان کو بھی جواب میں کچھ نہ کچھ کرنا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp