وی نیوز کے پروگرام ’نیک لوگ‘ کے مہمان مہر شہریار the volunteer society کے نام سے ایک فلاحی ادارہ چلا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آج سے 4 سال پہلے ہم نے دوستوں کے ساتھ مل کر یتیم بچوں کی کفالت کے لیے یہ قدم اٹھایا تھا۔
مہر شہریار نے بتایا کہ ان کا ادارہ مدارس اور یتیم خانوں کے لیے 23 آئی ٹی لیب بنا چکا ہے۔ اس سے بچے آن لائن قرآن پڑھانے کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر آپریٹر کرنا بھی سیکھ سکیں گے۔ اس طرح ڈیجیٹل دور میں یتیم بچے دنیا کے شانہ بشانہ چل سکیں گے۔
مہر شہریار کے مطابق آئی ٹی لیب کے علاوہ ہم اب تک 50 قرآن لائبریریاں بھی بنا چکے ہیں۔ قرآن لائبریریز کا مقصد بچوں میں دینی تعلیم عام کرنا ہے۔













