کیا قومی ایئر لائن پر برطانیہ میں عائد 5 سالہ پابندی ختم ہو رہی ہے؟

جمعرات 20 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ میں قومی ایئرلائن پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر 5 سال سے عائد پابندی کے معاملے پر برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا۔

سول ایوی ایشن حکام  کے مطابق برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی قومی ایئر لائن سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز کے کیس پر غور کرے گی، جولائی 2020 میں برطانیہ اور یورپ میں تمام پاکستانی ایرلائنز کی پروازوں پر پابندی لگی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم شہباز شریف

امید ہے آج برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی پاکستانی ایئرلائنز پرعائد پابندی ہٹا دے گی، پاکستانی ایئرلائنز پر جعلی لائسنس رکھنے والے پائلٹس کے اسکینڈل کے معاملے پر پابندی لگی تھی۔

ایئرلائن ذرائع کے مطابق پابندی سےقومی ایئرلائن کو 120 ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔

مزید پڑھیں: قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کیسے ممکن ہوگی؟

حکام کے مطابق مانچسٹر، برمنگھم فلائٹ آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، پابندی ہٹنے ہی قومی ایئرلائن برطانیہ کے لیے اپنا فوری براہ راست فلائٹ آپریشن شروع کردے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاک سعودی دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کردی

سیز فائر برقرار، چمن میں فائرنگ افغانستان کی جانب سے کی گئی، پاکستان نے کابل کے دعوے مسترد کردیے

بھارتی ریاست بہار میں پہلے مرحلے کے انتخابات کے دوران ریکارڈ ٹرن آؤٹ

چینی خلابازوں کی واپسی مؤخر، خلائی ملبے کے ممکنہ ٹکراؤ کا شبہ

27ویں ترمیم میں دہری شہریت کے خاتمے سمیت کیا کیا تجاویز دی گئی ہیں؟ رانا ثنااللہ نے بتا دیا

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟