آل پاکستان لائرز ایکشن کمیٹی کا عدلیہ کی آزادی کے لیے تحریک تیز کرنے کا فیصلہ

جمعرات 20 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آل پاکستان لائرز ایکشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عدلیہ کی آزادی کے لیے تحریک تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان لائرز ایکشن کمیٹی نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف عید کے بعد بھرپور مہم چلانے کا اعلان کردیا۔

کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق وکلا ایکشن کمیٹی بار ایسوسی ایشنز کو ہر سطح پر متحرک کرے گی، اسلام آباد میں وکلا کنونشن منعقد کیے جائیں گے اور سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کو وکلا کنونشن میں دعوت دی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق عدلیہ کی آزادی اور آئینی بالادستی کے لیے وکلا کی ملک گیر تحریک چلائے جائے گی، 26ویں ترمیم سے عدلیہ کی آزادی کو نقصان پہنچا، وکلا برادری جدوجہد جاری رکھے گی، آل پاکستان لائرز ایکشن کمیٹی کی قیادت سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp