جیا بچن اکشے کمار کی فلم کیوں نہیں دیکھنا چاہتیں؟

جمعہ 21 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی سینئر اداکارہ جیا بچن نے اکشے کمار کی 2017 کی فلم ’ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا‘ کے عنوان پر تنقید کرتے ہوئے اسے فلاپ فلم قرار دے دیا۔

 بھارتی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے جیا بچن نے کہا کہ کیا کوئی اس قسم کے عنوان والی فلم دیکھنے جائے گا؟ انہوں نے کہا، ’ابھی آپ نام بھی دیکھیے تو میں ایسی پکچر خود کبھی نہ دیکھنے جاؤں۔ ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا، یہ کوئی نام ہے؟ یہ کوئی ٹائٹل ہے؟ براہ کرم بتائیں آپ لوگوں میں سے کتنے لوگ اس طرح کے ٹائٹل والی فلم دیکھنے جائیں گے؟‘۔

یہ بھی پڑھیں: جیا بچن سے شادی کرنے کے لیے امیتابھ بچن نے کیا شرائط رکھی تھیں؟

انہوں نے حاضرین سے جواب مانگا کہ کتنے لوگ اس فلم کو دیکھنا چاہیں گے، تو کچھ لوگوں نے ہاتھ اٹھایا۔ جس پر جیا بچن نے فوراً کہتی ہیں، ’یہ فلم فلاپ ہے‘۔

’ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا‘ (2017) کی ایک کامیڈی فلم ہے جسے شری نرائن سنگھ نے ڈائریکٹ کیا۔ اس فلم میں اکشے کمار اور بھومی پڈنیکر نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ یہ فلم کھلے عام رفع حاجت کے خاتمے اور دیہی علاقوں میں ٹوائلٹ کی اہمیت پر زور دیتی ہے۔ فلم کی اسکرپٹنگ اور پرفارمنسز کی تعریف کی گئی تھی۔

یہ فلم ملکی اور عالمی سطح پر کامیاب رہی اور اس نے شاندار ریووز حاصل کیے۔ اور دنیا بھر میں تقریباً 311.5 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔  اس فلم نے فلمفئیر ایوارڈز میں تین نامزدگیاں حاصل کیں، جن میں بہترین فلم، بہترین ہدایتکار (نرائن سنگھ) اور بہترین اداکار (اکشے کمار) شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

امریکی ویزا منسوخی میں 150 فیصد اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ کا ریکارڈ دعویٰ

نیو یارک: وفاقی حکام کی جانب سے سٹی کونسل ملازم کی گرفتاری، میئر ظہران ممدانی کا شدید ردعمل

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘