یوم پاکستان کے موقع پر پاک فوک کے شعبہ تعلقات عامہ یعنی آئی ایس پی آر کی جانب سے خصوصی ملی نغمہ ’سب کا شجرہ پاکستان‘ جاری کیا گیا ہے، جو ملک سے محبت، استحکام اور ترقی کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔
On the occasion of Pakistan Day, 23rd March, ISPR's national song Sab Ka Shajra Pakistan. pic.twitter.com/UYRB0hZD8b
— Defence Pakistan (@Defence_PK99) March 22, 2025
عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں اس نئے ملی نغمے کا خصوصی پیغام ’ایک دل، ایک جان، ایک پاکستان‘ ہے جس کا یوم پاکستان کی مناسبت سے ملکی ترقی، امن اور استحکام کے پیغام کے ساتھ خصوصی اجرا کی زبردست پذیرائی کی جارہی ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے 23 مارچ کی مناسبت سے جوش، جذبے اور یکجہتی سے بھرپور جاری کردہ اس خصوصی نغمے کے بول ’میرے محبوب پاکستان، میری جان پاکستان‘ کے خالق عمران رضا ہیں۔