محمد رضوان نے نسیم شاہ کا موبائل فون توڑ دیا، مگر کیسے؟

ہفتہ 22 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ایک روزہ کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کے ہاتھوں فاسٹ بولر نسیم شاہ کا موبائل ٹوٹ گیا۔

قومی ون ڈے کرکؔٹ ٹیم اس وقت لاہور میں موجود ہے، پریکٹس سیشن کے دوران محمد رضوان کا زور دار شارٹ ڈریسنگ روم میں رکھے نسیم شاہ کے موبائل پر جا لگا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستانی کی ایمرجنگ کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم میں بھارت کا نام لینے پر پابندی، وجہ کیا بنی؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق نسیم شاہ کو موبائل ٹوٹنے کا بہت افسوس ہوا اور وہ اداس ہوگئے، اور ٹوٹا ہوا موبائل فون کپتان کو بھی دکھایا۔

واضح رہے کہ قومی ایک روزہ کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل پریکٹس سیشن میں مصروف ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پریکٹس سیشن میں شامل کھلاڑیوں میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، نسیم شاہ، عبداللّٰہ شفیق، فہیم اشرف، امام الحق، وسیم جونئیر، عاکف جاوید اور طیب طاہر شامل ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کا ایک روزہ اسکواڈ 23 مارچ کو دبئی کے راستے نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں بابر اعظم نے شاہین آفریدی سے لڑائی کی خبروں پر بالآخر خاموشی توڑ دی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز 29 مارچ سے 5 اپریل تک شیڈول ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp