خالد حسین ترین: قائداعظم کے ہم شکل ہونے پر فخر، پیغام عام کرنے کی خواہش

اتوار 23 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رپورٹ: عمران ملک ، سکھر

شکارپور سے تعلق رکھنے والے خالد حسین ترین ، جو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے ہم شکل ہیں، کا کہنا ہے کہ یہ ان کے لیے باعثِ فخر ہے کہ وہ قائداعظم سے شباہت رکھتے ہیں۔

خالد حسین ترین نے وی نیوز سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا، 2015 سے میں ہر سال باقاعدگی سے یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد پر حاضری دیتا ہوں۔ وہاں لوگ مجھے بے حد محبت اور عقیدت سے ملتے ہیں۔ روزانہ درجنوں لوگ مجھ سے اتفاقیہ ملاقات کرتے ہیں، مجھ سے بات کرتے ہیں اور میرے ساتھ تصاویر بنواتے ہیں۔ مجھے خوشی ہوتی ہے کہ عوام قائداعظم سے آج بھی محبت کرتے ہیں اور اسی نسبت سے مجھ سے بھی پیار کرتے ہیں۔

خالد حسین ترین کا کہنا ہے کہ وہ قائداعظم کے پیغام ‘ایمان، اتحاد اور یقینِ محکم’ کو عوام تک پہنچانا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لیے اگر حکومت ان کی سرپرستی کرے تو وہ گاؤں گاؤں اور شہر شہر جا کر یہ پیغام عام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا۔ میری خواہش ہے کہ میں پاکستان بھر میں یہ پیغام پہنچاؤں تاکہ نئی نسل قائداعظم کے اصولوں کو سمجھ سکے اور ان پر عمل کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp