وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سرکاری اشتہارات کی پالیسی کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے سیکریٹری انفارمیشن کو عہدے سے ہٹادیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی سرکاری اشتہارات پالیسی کے مطابق سرکاری فنڈز سے جاری اشتہارات میں کسی سیاسی شخصیت کی تصویر یا سیاسی مواد شامل کرنے کی اجازت نہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سرکاری اشتہارات کی پالیسی کی خلاف ورزی پر ایکشن!
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی سرکاری اشتہارات پالیسی کے مطابق سرکاری فنڈز سے جاری اشتہارات میں کسی سیاسی شخصیت کی تصویر یا سیاسی مواد شامل کرنے کی اجازت نہیں۔ سرکاری اشتہارات صرف… pic.twitter.com/JIXVkVrDn3
— PTI (@PTIofficial) March 22, 2025
بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اشتہارات صرف عوامی مفاد اور آگاہی کے لیے مختص ہیں، پالیسی کی خلاف ورزی پر وزیر اعلیٰ نے سیکریٹری انفارمیشن ارشد خان کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔