اسود ہارون اور نازش جہانگیر کے درمیان قانونی جنگ، جیت کس کی ہوگی؟

اتوار 23 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نازش جہانگیر اور اسود ہارون کا کیس ایک بار پھر الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا پر سرخیوں میں ہے۔ دونوں کے درمیان قانونی جنگ کا آغاز اس وقت ہوا جب اسود ہارون نے اداکارہ نازش جہانگیر پر پیسوں سے متعلق فراڈ اور بدتمیزی کا الزام عائد کیا، تو جواب میں نازش جہانگیر نے خود پر لگائے الزامات کی تردید کے ساتھ اسود ہارون کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ نازش جہانگیر مخالفین کیخلاف قانونی کارروائی پر کیوں اتر آئیں؟

آج اسود ہارون اور نازش جہانگیر دونوں عدالت میں پیش ہوئے۔ اسود ہارون نے عدالتی کارروائی اور کیس کی تفصیلات بتائیں۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق، نازش کے خلاف دھوکا دہی، بدتمیزی اور دھمکیاں دینے کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

اسود ہارون کا کہنا تھا کہ وہ اپنے وکیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوتی ہیں، مجھے دھمکیاں دیتی ہیں، اور غنڈوں کی طرح جارحانہ انداز اپناتی ہیں۔

اسود ہارون کا کہنا تھا کہ ہاں! ہم نے آج عدالت کے باہر اسے برا بھلا کہا کیونکہ اس نے میری والدہ کے ساتھ بد زبانی کی۔

اسود ہارون کے مطابق ہم نے اپنی پہلی فلم میں ایک ساتھ کام کیا، اس نے ایک گاڑی بھی واپس نہیں کی اور اس نے مجھے دھوکا دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp