رپورٹ: عامر باجوئی
کراچی سینٹرل جیل میں قید باصلاحیت قیدی محمد ایاز نے قیدی بن کر و ہ کام کردکھایا جو دوسرے قیدیوں کے لیے بھی کامیابی کا سبب بنا۔ ہنر و فن کے چرچوں سے بام عروج تک پہنچنے والے محمد ایاز 12 سال سے کراچی سینٹرل میں قید ہیں، ایاز خاندان کے لیے روشنی کی کرن ثابت ہوئے ہیں۔ ایاز نے جیل میں رہتے ہوئے جو پینٹنگز بنائیں وہ 13 لاکھ 75 ہزار روپے میں فروخت ہوئیں، اس رقم سے انہوں نے نہ صرف اپنی والدہ کو عمرہ کروایا بلکہ اپنی بہن کی شادی بھی کروا دی۔ تفصیل اس رپورٹ میں،