لاہور کے منہاج گرلز کالج ٹاؤن شپ میں 5 ہزار عورتیں اعتکاف میں بیٹھ گئیں جن میں سینکڑوں غیرملک خواتین بھی شامل ہیں۔
اعتکاف میں بیٹھنے والی ان ہزاروں خواتین کا تعلق تحریک منہاج القرآن سے ہے جن میں 15 ممالک کی وہ خواتین بھی شامل ہیں جو اس تنظیم کی رکن ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی کی جیلوں کے 13 ہزار قیدی اعتکاف سے کیوں محروم ہو گئے؟
تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام ’شہر اعتکاف‘ کی تیاریاں جمعہ کے دوپہر مکمل ہو گئی تھیں، کالج میں ملک کے مختلف علاقوں سے آنے والی خواتین کے لیے الگ الگ بلاکس مختص کیے گئے ہیں۔
اس دوران جامع منہاج کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔