’ہم بھی مسلمان ہیں، نماز پڑھتے ہیں، روزہ رکھتے ہیں: منال خان یہ کہنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟

پیر 24 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نماز بھی پڑھتی ہیں اور روزے بھی رکھتی ہیں۔

منال خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ’آپ لوگوں نے میری کل والی ویڈیو کو بہت پسند کیا اور لوگوں نے سوال کیا کہ کیا آپ نماز پڑھتی ہیں؟ تو میں نے سوچا آج ابھی ابھی نماز پڑھی ہے اور اللہ سے آپ لوگوں کے لیے اور اپنے لیے دعا کی ہے تو دکھا دیتے ہیں کہ ہم نماز پڑھتے ہیں، روزہ رکھتے ہیں ۔ ہم بھی مسلمان ہیں۔ اور ناخنوں پر نیل پالش بھی نہیں لگاتے اور اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں‘۔


منال خان کی ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین کی جانب سے ان کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ اللہ اور انسان کا معاملہ ہے، لوگوں کو اپنے ایمان کا پتہ نہیں اور دوسروں کا امتحان لیتے رہتے ہیں۔ تو کئی صارفین نے کہا کہ کسی کے مذہب کو ٹارگٹ نہ کیا کریں۔

واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری کی معروف جڑواں بہنیں ایمن خان اور منال خان بچپن سے ہی اسکرین کا حصہ رہی ہیں، انہوں نے چائلڈ اسٹار کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اب وہ کامیاب اداکارائیں ہیں جنہوں نے اپنی الگ شناخت بنائی ہے۔

منال خان سوشل میڈیا پر بھی بہت سرگرم رہتی ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے 10.4 ملین فالوورز ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp