سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے غزہ کے شہریوں کی جبری ہجرت کے لیے نئی ایجنسی کے قیام اور مغربی کنارے میں 13 غیر قانونی یہودی بستیوں کو قانونی حیثیت دینے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزارت نے اسے بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب ان مسلسل اسرائیلی خلاف ورزیوں کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے اور ایک مرتبہ پھر اس بات پر زور دیتا ہے کہ دیرپا اور منصفانہ امن فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق دیے بغیر ممکن نہیں۔
سعودی وزارت خارجہ نے کہاکہ ان حقوق میں 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کا قیام اور مشرقی قدس کو دارالحکومت تسلیم کرنا شامل ہے۔














