آسٹریلوی باپ، بیٹے نے گلائیڈنگ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

منگل 25 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلوی باپ، بیٹے کی جوڑی نے ایک گلائیڈر میں لگاتار 45 لوپ مکمل  کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔

آسٹریلوی شہری ڈیوڈ سکچنگز کا کہنا ہے وہ  اپنی 50 ویں سالگرہ پر  ورلڈ ریکارڈ قائم کرنا چاہتے تھے،اس لیے انہوں نے اپنے ساتھ اپنے  بیٹے میکس(عمر 16 سال) کو بھی بھرتی کیا تاکہ اس کے ساتھ 2 سیٹوں والے DG-1000 گلائیڈر میں آسمان کی جانب گلائیڈ کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: اورکزئی میں جشنِ آزادی کی تیاریاں، پیرا گلائیڈنگ میلے کا آغاز، سیاحوں کا جوش و خروش

انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا، ’اپنی پوری زندگی میں نوجوانوں کے لیے، خاص طور پر اپنے خاندان کے لیے اپنے آپ کو ایک رول ماڈل کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں تاکہ یہ ظاہر کیا جاسکے کہ آپ جو کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں اسے حاصل کرنے کے لیے سخت محنت  اور نظم و ضبط  قائم رکھنا ہوتی ہے، یہی ہم نے کیا اور ریکارڈ قائم کیا۔

اس جوڑے نے 26 جنوری کو آسٹریلیا کے قومی دن  پر ریکارڈ بنانے کی کوشش کی اور لگاتار 45 لوپس مکمل کر کے 24لوپس کا سابقہ ​​ریکارڈ توڑ دیا، جو 2001 سے قائم تھا۔

یہ بھی پڑھیں: زخمی جرمن پیراگلائیڈر پاکستانیوں کا گرویدہ، مگر کیسے؟

سکچنگز، جو جنوبی آسٹریلیا پولیس کے لیے ہیلی کاپٹر اڑاتے ہیں، نے کہا کہ وہ نوجوانوں کو ہوا بازی میں جانے کی ترغیب دیتے ہیں۔ ’یہ آپ کی زندگی میں بہترین کاموں میں سے ایک ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ