پی ٹی آئی نے حکومتی ٹیم کے سامنے اپنا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کردیا، شاہ محمود قریشی

جمعرات 27 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا حکومتی اتحاد کی ٹیم سے مذاکرات کے حوالے سے کہنا ہے کہ ان کی پارٹی کے وفد نے حکومت کے سامنے اپنا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کردیا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور حکومتی اتحاد کے مابین عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے پہلا دور مکمل ہوگیا اور اگلی ملاقات جمعہ کو 3 بچے طے کی گئی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی ٹیم نے 2 گھنٹے جاری رہنے والے مذاکرات میں اپنا نکتہ نظر پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئین سے ماورا حل ممکن نہیں ہے اور حکومتی ٹیم سے اب دوبارہ ملاقات جمعہ کو ہوگی۔

پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی میں پارٹی کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی، سینیئر نائب صدر فواد حسین چوہدری اور سینیٹر علی ظفر شامل ہیں۔

حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر ایاز صادق ، سید نوید قمر، خواجہ سعد رفیق ، کشور زہرہ، یوسف رضا گیلانی اور ابوبکر آغا شامل ہیں جب کہ وزیر قانون اعظم تارڑ بطور معاون اپنا کردار ادا کرہے ہیں۔

دریں اثنا دونوں وفود کی ملاقات کے بعد یوسف رضا گیلانی نے میڈیا کو بتایا کہ ملاقات اچھے ماحول میں ہوئی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات ان کی مذاکراتی ٹیم کی جانب سے جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں سامنے رکھے جائیں گے جن سے حکمراں اتحاد میں شامل جماعتوں کو آگاہ کردیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp