برطانوی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے 24 ترجیحی پیتھوجینز کی تیاری کی ہدایت کردی

بدھ 26 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی محکمہ صحت نے فلو اور کورونا وائرس کو وبائی امراض کے حوالے سے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے 24 ترجیحی پیتھوجینز کی تیاری کے لیے کہا ہے۔

یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنس کی واچ لسٹ کے مطابق کچھ ایسے وائرس ہیں جن میں عالمی وبائی مرض کہا جاسکتا ہے، جیسے کوویڈ – جبکہ دیگر ایسی بیماریاں ہیں جن کا کوئی موجودہ علاج نہیں ہے یا ان کا کوئی خاص نقصان ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سردیوں میں وٹامن ڈی کی کمی کو کیسے پورا کیا جائے؟

یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی (یوکے ایچ ایس اے) کے مطابق ایویئن، یا برڈ، فلو فہرست میں شامل ہے، اور ساتھ ہی مچھروں سے پھیلنے والی بیماریاں جو موسمیاتی تبدیلیوں اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے ساتھ عام ہوسکتی ہیں۔

لسٹ جاری کرنے کا مقصد سائنسدانوں کو نئے ٹیسٹ اور ویکسین یا دوائیں تیار کرنے کی طرف راغب کرنا ہے۔

رتھو مائیگزو وائرس بشمول فلو اور کورونا وائرس کو زیادہ خطرناک امکانی وبا کے طور پر نشان زد کیا گیا ہے جبکہ انکے ساتھ پیکورونا وائرس جیسے پولیو اور پیرا مائیکسو وائرس جیسے خسرہ شامل ہیں۔

نئی فہرست میں 16 وائرس فیملیز اور 8 بیکٹیریل فیملیز شامل ہیں جو کہ مجموعی طور پر درجنوں نقصاندہ مائیکرو آرنگینزم کے برابر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: منکی پوکس کی نئی قسم سامنے آ گئی، ہیلتھ اتھارٹی کی وارننگ جاری

اس فہرست میں اڈینو وائرس، لاسا بخار، نورووائرس، میرس، ایبولا (اور اسی طرح کے وائرس، جیسے ماربرگ)فلاوی ویریدا (جس میں ڈینگی، زیکا اور ہیپاٹائٹس سی شامل ہیں) شامل ہیں۔

ہنٹا وائرس، کریمین کانگو ہیمرجک بخار، فلو (غیر موسمی، بشمول ایوین نپاہ وائرس،Oropouche ، شدید flaccid myelitisانسانی میٹاپنیووائرس (HMPV) ،ایم پی اوکس، چکن گونیا بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

اینتھراکس، کیو بخار، Enterobacteriaceae (جیسے E. coli اور Yersinia pestis، جو طاعون کا سبب بنتا ہے)، ٹولاریمیا، Moraxellaceae (جو پھیپھڑوں، پیشاب اور خون میں انفیکشن کا سبب بنتا ہے)، سوزاک، سٹیفلیلوکوکس، گروپ اے اور بی اسٹریپ بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ججز ٹرانسفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت عدالت میں چیلنج

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت