پنجاب میں اسکولوں، کالجز اور جامعات میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔
صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں عید الفطر کی تعطیلات 28 مارچ سے 2 اپریل تک ہوں گی۔
عید کی چھٹیوں کے بعد 3 اپریل سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوں گی، جبکہ 28 مارچ کو تعلیمی بورڈز کے پیپرز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
قبل ازیں وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں عیدالفطر اور موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔
وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے عیدالفطر اور موسم بہار کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ وفاقی تعلیمی اداروں میں عیدالفطر اور موسم بہار کی تعطیلات 31 مارچ سے 4 اپریل تک ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا۔