پاکستان میں 37 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں امریکا بھارت کا ساتھ دے گا۔ جبکہ صرف 17 فیصد کو توقع ہے کہ امریکا پاکستان کا ساتھ دے گا۔
گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان کے تحت رائے عامہ سروے کے مطابق پاکستانیوں سے پوچھا گیا کہ اگر بھارت اور پاکستان میں جنگ ہو تو آپ کے خیال میں امریکا کس کا ساتھ دے گا؟ اس جائزے میں دلچسپ اعدادوشمار سامنے آئے۔ 37 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں امریکا بھارت کا ساتھ دے گا جبکہ صرف 17 فیصد پاکستانی توقع رکھتے ہیں کہ وہ پاکستان کا ساتھ دے گا۔ 9 فیصد کا کہنا ہے کہ امریکا غیرجانبدار رہے گا، وہ کسی ایک ملک کا ساتھ نہیں دے گا۔ 36 فیصد پاکستانیوں نے اس سوال کے جواب میں بغلیں جھانکتے رہے۔
جن پاکستانیوں کا خیال ہے کہ امریکا بھارت کا ساتھ دے گا، ان میں مردوں کی تعداد زیادہ ہے جبکہ خواتین کی کم۔ جبکہ پاکستان کا ساتھ دینے کی توقع رکھنے والوں میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے اور مردوں کی کم۔ خواتین کی نسبت زیادہ تر مردوں کا کہنا ہے کہ وہ غیر جانبدار رہے گا۔ بغلیں جھانکنے والوں میں مردوں کی تعداد خواتین کی نسبت کم ہے۔