خیبرپختونخوا میں سرکاری اسکولوں میں 16 ہزار 454 خالی آسامیوں کے لیے 8 لاکھ 67 ہزار امیدواروں نے درخواستیں دی ہیں۔
صوبائی محکمہ تعلیم کو ان تدریسی آسامیوں کے لیے امیدواروں کی ایک بڑی تعداد سے درخواستیں موصول ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے دیہی علاقوں کے اسکولوں میں 120 ماہر اساتذہ کی ضرورت کیوں؟
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 16 ہزار 454 خالی آسامیوں کے لیے 3 لاکھ 95 ہزار خواتین اور 4 لاکھ 70 ہزار مرد امہدواروں نے ملازمت کے لیے درخواستیں دی ہیں۔
پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز، معذور افراد اور خواجہ سرا کی درخواستیں
قابل ذکر بات یہ ہے کہ درخواست دہندگان میں 406 پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز ہیں جو تدریسی ملازمتوں کے خواہاں ہیں۔ مزید برآں، 7 ہزار 161 معذور افراد اور 4 خواجہ سرا امیدواروں نے بھی درخواستیں دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے اساتذہ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی، دھرنا ختم
محکمہ تعلیم کے حکام نے یقین دلایا ہے کہ بھرتی کا عمل شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر ہوگا تاکہ مستحق امیدواروں کا انتخاب یقینی بنایا جاسکے۔