بالی ووڈ میں گندی فلمیں بنتی ہیں، سلمان خان کا اعتراف

جمعرات 27 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکار سلمان خان جو ہمیشہ میڈیا کے سامنے کھل کر اور بے باک انداز میں بات کرنے کے لیے مشہور ہیں ان کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں گندی فلمیں بنتی ہیں۔

سلمان خان نے حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’جب اتنی گندی فلمیں بنیں گی تو وہ فلاپ تو ہوں گی‘ انہوں نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی اپنی فلم بھی اگر نہیں چلتی تو وہ گندی فلم ہے اور اگر چل جاتی ہے تو وہ بہت اچھی فلم ہے۔

سلمان نے 2023 میں اپنی پہلی بڑی فلاپ فلم کا سامنا کیا تھا جب ان کی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ باکس آفس پر راج کرنے میں ناکام رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اسٹارز سلمان خان اور عامر خان کس فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے؟

سلمان نے فلم کی ناکامی کی ذمہ داری بھی لی اور کہا کہ ’اداکار ہی وہ شخص ہوتا ہے جو شائقین کو سینما تک لاتا ہے۔ اداکار وہ شخص ہے جو پوسٹر پر نظر آتا ہے، سینما میں نظر آتا ہے۔ اگر فلم نہیں چلتی تو اس کا الزام بھی اداکار پر آئے گا‘۔

اداکار نے کہا کہ انہیں لگتا ہے ہندی سینما میں اب معیاری کام نہیں ہو رہا۔ کیونکہ اب لکھاری اپنے لیے لکھ رہے ہیں اور ہدایتکاروں سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ پروڈیوسر دوسرے پروڈیوسروں سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ ہر کوئی دوسرے کو دکھانا چاہتا ہے کہ وہ کس طرح فلم بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے، فلم عوام کے لیے بنانی چاہیے۔  فلم اس طرح لکھنی چاہیے کہ سامنے والی قطار میں بیٹھ کر آپ لطف اندوز ہو سکیں۔ عوام بہت آگے جا چکی ہے۔ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے آ جانے کے بعد عوام کے پاس کسی بھی فلم اور دنیا بھر کی ہر قسم کی سینما تک رسائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی فلم سکندر کا گانا ’زہرہ جبیں‘ ریلیز ہوتے ہی وائرل

اداکار نے فلم سازوں سے کہا کہ وہ ’صحیح وجہ‘ کے لیے فلمیں بنائیں، جو کہ ان کے مطابق آج کل نہیں ہو رہا۔  سلمان خان نے کہا کہ ہمارے ہدایتکار اور پروڈیوسر غلط وجوہات کی بنا پر فلمیں بنا رہے ہیں۔ آج کل فلمیں اس وقت بنتی ہیں جب اداکار کے پاس تاریخ ہو، یا ہیروئن کی شادی ہو، یا ان کے پاس فنڈنگ ہو۔ فلم صرف اس وقت بننی چاہیے جب تمہارے پاس بہترین اسکرپٹ ہو۔ اس کے سوا کچھ نہیں۔

سلمان خان نے کہا کہ فلمیں چاہے اچھی ہوں یا بری، اب بھی ملک میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تفریح کا ذریعہ ہیں، انہوں نے کہا کہ یقیناً لوگ نائٹ کلب میں جا سکتے ہیں لیکن زیادہ تر لوگ گھر بیٹھ کر فلمیں دیکھتے ہیں۔ اداکار نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جلد ہی ہندی سینما کے لیے حالات بہتر ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟