وفاقی حکومت نے ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔
یہ بھی پڑھیں عوام کے لیے ریلیف: آئی ایم ایف نے حکومت کو بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دے دی
وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ کم کرنے کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرائی ہے۔
بجلی کی قیمت میں کمی ٹیرف سبسڈی میں اضافے کے ذریعے کی جائے گی، نیپرا اتھارٹی 4 اپریل کو حکومتی درخواست پر سماعت کرےگی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے کے الیکٹرک سمیت تمام کمپنیوں پر کمی کا اطلاق کرنے کی درخواست کی گئی ہے، اور اس کا اطلاق اپریل سے جون 2025 کے لیے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
وفاقی حکومت اس عرصے کے لیے ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سبسڈی فراہم کرےگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کو بجلی ٹیرف میں ایک روپے فی یونٹ کمی کی اجازت دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان میں بجلی 2 روپے فی یونٹ سستی، حکومت نے آئی ایم ایف کو منا لیا
آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا کہ تمام صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے یونٹ ریلیف دیا جائےگا، یہ ریلیف کیپٹیو پاورپلانٹس پر لیوی سے حاصل ریونیو سے دیا جائے گا۔