عامر خان نے سلمان خان کو خود سے بہتر اداکار کیوں قرار دیا؟

جمعہ 28 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے سلمان خان کو خود سے بہترین اداکار قرار دے دیا۔

حال ہی میں فلم سکندر کے ہدایتکار اے آر موروگادوس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سلمان خان اور عامر خان نے ایک دوسرے کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔ سلمان خان کی آئندہ آنے والی والی فلم سکندر کی پروموشن کےلیے جاری ایک ویڈیو میں عامر خان نے کہا کہ فلم دبنگ میں سلمان خان کی پرفارمنس بہت اچھی تھی۔

سلمان خان نے فلم سکندر کے ہدایتکار اے آر موروگادوس سے پوچھا کہ کون بہترین اداکار ہے؟ کون زیادہ محنت کرتا ہے اور کون زیادہ مخلص ہے؟ جس پر عامر خان نے مداخلت کی اور کہا کہ یہ سب بورنگ باتیں ہیں اور ساتھ ہی سلمان خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ مجھ سے بہتر اداکار ہیں آپ نے ان کی فلم دبنگ دیکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار عامر خان اپنی نئی گرل فرینڈ گوری سے شادی کا ارادہ کیوں نہیں رکھتے؟

اے آر موروگادوس نے کہا کہ سلمان خان جذباتی مناظر کو بہت اچھے طریقے سے نبھاتے ہیں، وہ بغیر گلیسرین کے جذباتی سین میں آنکھوں میں آنسو لاتے ہیں۔ عامر خان نے اس سے اتفاق کرتے ہوئے کہا، ’میں نے دیکھا ہےان کے جذباتی مناظرات لاجواب ہیں‘۔  ہدایت کار نے کہا کہ جب کیمرہ صرف چہرے پر مرکوز ہوتا ہے اور کوئی اور اداکار سامنے نہیں ہوتا، تو جذباتی سین کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، اور سلمان خان نے ان مناظرات کو بہت اچھے طریقے سے انجام دیتے ہیں۔

سلمان خان نے اپنی فلم کے ہدایتکار کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب آپ کی وجہ سے ہے، سر۔ میں آپ کو دیکھتا تھا اور سوچتا تھا۔

واضح رہے کہ فلم سکندر 30 مارچ 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ راشمیکا مندنا پہلی بار جلوہ گر ہوں گی، جو جنوبی ہند کی سپر اسٹار ہیں اور اپنی معصومانہ اداکاری کے لیے مشہور ہیں۔ اس کے علاوہ فلم میں کاجل اگروال، ستیہ راج اور شرمن جوشی بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

یاد رہے کہ سلمان اور عامر خان نے 1994 میں فلم ’انداز اپنا اپنا‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp