کراچی کی مقامی عدالت نے صحافی فرحان ملک کی پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں درخواست ضمانت مسترد کردی۔
یہ بھی پڑھیں صحافی فرحان ملک 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی یسریٰ اشفاق نے فرحان ملک کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ سنایا۔
واضح رہے کہ صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ گزشتہ روز محفوظ کیا گیا تھا۔
درخواست ضمانت مسترد ہونے پر فرحان ملک کے وکیل معیز جعفری نے کہاکہ ہم اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔
گزشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو ذاتی طور پر طلب کیا تھا، جبکہ اجازت کے بغیر ملزم کو دوسرے مقدمےمیں گرفتار کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں صحافی فرحان ملک کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیاکہ جیل کسٹڈی کے بعد ملزم کو کہاں لے کر جانا تھا، تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ دوسرے مقدمے کے لیےعدالت میں تھا تو پتا چلا کہ ملزم کو کسی اور کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ تو قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔