میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، بھارت، چین، بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ تک جھٹکے محسوس کیے گئے

جمعہ 28 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ آیا ہے، جس کے جھٹکے بھارت، چین، بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ تک محسوس کیے گئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے باعث میانمار کے دارالحکومت نیپیڈو میں سڑکیں آمدورفت کے لیے بند ہوگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں تبت میں 7.1 شدت کا زلزلہ، 30 سے زائد افراد ہلاک، متعدد عمارتیں منہدم

زلزلے کا مرکز میانمار کے شہر مڈلے سے قریباً 17.2 کلومیٹر تھا، جس کی آبادی لگ بھگ 12 لاکھ ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.7 محسوس کی گئی، جس کا مرکز میانمار میں 10 کلومیٹر زیر زمین تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے بھارت، بنگلہ دیش، چین اور تھائی لینڈ میں بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا، اور لوگ گھروں و دفاتر سے باہر نکل آئے۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں کئی عمارتیں منہدم ہوگئی ہیں، اور ہر طرف افراتفری پھیل گئی ہے۔

مزید پڑھیں ترکیہ میں 15 ارب ڈالر کی لاگت سے زلزلہ متاثرین کے گھروں کی تعمیرِ نو کا آغاز

دوسری جانب میانمار حکومت کی جانب سے فی الحال جانی و مالی نقصان کے حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟