راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں کتابیں فراہم کرنے اور بچوں سے بات کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان بالکل ٹھیک، کتابیں مانگ رہے ہیں؛ علیمہ خان
عمران خان کو جیل میں کتابیں فراہم نہ کرنے اور بچوں سے بات کرانے سے متعلق کیس کی سماعت راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئی۔
عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد حکم دیا کہ عمران خان کو جیل میں کتابیں فراہم کی جائیں، جبکہ بچوں سے فون پر بات بھی کرائی جائے۔ عدالت نے عمران خان کی درخواستوں پر جیل حکام کو احکامات جاری کردیے۔
عدالتی احکامات میں کہا گیا ہے کہ عید مسلمانوں کا مذہبی تہوار ہے، عمران خان سے بچوں کی بات عید سے قبل کرائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان نے اس بار جیل میں کونسی کتابیں منگوائیں؟
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 14 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، اور وہ اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔