علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی کے گوربا چوف، جے یو آئی نے فضل الرحمان کے خلاف بیان پر وضاحت مانگ لی

جمعہ 28 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علما اسلام نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور تحریک انصاف کے گوربا چوف ہیں، عمران خان کی واضح ہدایات کے باوجود مولانا فضل الرحمان کے خلاف ہرزہ سرائی کی جارہی ہے، پی ٹی آئی وضاحت کرے۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہاکہ علی امین گنڈاپور تحریک انصاف اور جے یو آئی کے درمیان فاصلوں کو بڑھانے کی سازش کررہا ہے، گرینڈ اپوزیشن میں رکاوٹ سے حکومت اور غیر جمہوری قوتوں کو فائدہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں مولانا فضل الرحمان اس عمر میں لالچ چھوڑ دیں، علی امین گنڈاپور

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو بیرونی نہیں اندرونی سازشوں سے خطرہ ہے، جب اپوزیشن اتحاد بننے کے قریب ہوتا ہے سازشی عناصر اپنا کام شروع کر دیتے ہیں۔

ترجمان جے یو آئی نے کہاکہ علی امین گنڈاپور اپنی حکومت کو دوام دینے کے لیے اپوزیشن اتحاد سے خوفزدہ ہے، پی ٹی آئی قیادت پارٹی کے اندر سازشیوں پر نظر رکھے۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن گرینڈ الائنس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، علی امین گنڈا گنڈا پور نے علما کی تضحیک کرکے اپنی گھٹیا ذہنیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ علما کرام انبیا کے وارث ہیں ان کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی، پی ٹی آئی وضاحت کرے علی امین کا علما کے بارے میں بیان ان کی پارٹی پالیسی ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے میں نے دو سوال پوچھے تھے جن کا جواب نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور اسٹیبلشمنٹ کا مہرہ، یہ عمران خان کے ساتھ دھوکا کررہے ہیں، جے یو آئی

بات کو جاری رکھتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ فضل الرحمان سے پوچھا کہ آپ کے دو بیان آئے، ایک یہ کہ عمران خان کی حکومت آپ نے گرائی، پھر آپ نے کہا ہمیں بلایا گیا اور یہ کام کیا گیا، اس میں سے کون سا بیان درست ہے۔ دوسرا یہ کہ آپ اور دیگر کہتے ہیں مینڈیٹ چوری ہوا تو کھل کر یہ وضاحت کردیں کہ مینڈیٹ کس نے چوری کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp