پاکستان ریلوے نے عیدالفطر کے روز تمام ریزرویشن دفاتر بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان ریلوے نے عید کے موقع پر مسافروں کو بڑی خوشخبری سنادی
ریلوے انتظامیہ کے اعلان کے مطابق عیدالفطر کے پہلے روز تمام ریزرویشن دفاتر بند رہیں گے اور اس سے دوسرے روز بھی صبح 8 بجے سےدوپہر 2 بجے تک بند رہیں گے۔
عیدالفطر کے دوسرے روز 2 بجے کے بعد تمام ریزرویشن دفاتر اپنے معمول کے مطابق کام کریں گے۔