پوپ فرانسس نے پہلی بار خواتین کو بشپ کے اجلاس میں ووٹ ڈالنے کی اجازت دے دی

جمعہ 28 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پوپ فرانسس نے بشپس کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں خواتین کو ووٹ کا حق دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پوپ نے 70 غیر بشپ ارکان کو کلیسا کے نمائندے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں سے آدھی خواتین ہوں گی۔

عرب ٹی وی چینل ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق پاپ فرانسس نے کیتھولک چرچ کے مردوں کی مخصوص زندگی میں خواتین اورعام لوگوں کی آوازوں کو مزید تقویت دینے کے لیے خواتین کو ووٹ کا حق دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بشپس کی جماعت میں نئی تبدیلیاں چرچ سے منسلک خواتین کے پرزور مطالبے پر کی گئی ہیں۔ نئی تبدیلیوں کے بعد مذہبی احکامات جاری کرنے میں خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ ہوں گی۔

پوپ فرانسز کی جانب سے منظور کی جانے والی تبدیلیوں کو سراہتے ہوئے کیتھولک ویمنز گروپ کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ہماری مسلسل جدوجہد کے نتیجے میں کیا گیا ہے، یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے شیشے کی دیوار میں  پڑنے والا ایک شگاف اور چرچ کی تاریخ میں ایک اہم باب کا اضافہ ہے۔

واضح رہے کہ کیتھولیک ویمنز گروپ طویل عرصہ سے تنقید کرتا رہا تھا کہ ویٹیکن خواتین کے ساتھ دوسرے درجے کے شہری جیسا برتاؤ کرتا ہے۔

یاد رہے کہ دوسری ویٹیکن کونسل کی جانب سے 1960 میں چرچ کو جدید بنانے کے لیے کی گئی اصلاحات کے بعد چرچ دنیا بھر سے بشپس کو چند ہفتوں کیلئے ویٹیکن بلاتا ہے جہاں اہم مذہبی معاملات پر ووٹنگ کے ذریعے فیصلہ کیا جاتا ہے۔ اب تک عورتوں کو اس ووٹنگ میں رائے دہی کا حق حاصل نہیں تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے