سعودی عرب میں عیدالفطر کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل دکھائی دینے کا قوی امکان

ہفتہ 29 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا جس کے بعد کل اتوار 30 مارچ کو عیدالفطر منانے کا اعلان کردیا گیا۔

سعودی شاہی دیوان نے اعلان کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق شوال کا چاند ہفتہ کی شام کو نظر آگیا ہے، جس کے بعد اتوار 30 مارچ کو عیدالفطر کا پہلا دن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں اڈیالہ جیل میں بھی عید کی تیاریاں، عمران خان کو کیا کیا سامان پہنچا دیا گیا؟

دوسری جانب پاکستانی اسپیس ایجنسی سپارکو نے کہا ہے کہ کل پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کے روشن امکانات ہیں۔

سپارکو کے ترجمان نے کہاکہ شوال کا چاند آج پاکستانی وقت کے مطابق 3 بجکر 58 منٹ پر تشکیل پا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کل جب غروب آفتاب ہوگا تو اس وقت چاند کی عمر قریباً 27 گھنٹے ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات کی جانب سے بھی پیشگوئی کی گئی ہے کہ کل شوال کا چاند نظر آ جائےگا اور عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں صدر زرداری کا عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

تاہم واضح رہے کہ چاند کی رویت سے متعلق حتمی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائےگا، جس کا اجلاس کل ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp