چاند پر موجود پانی کو صاف کرنے کے لیے اہم اقدام؟

پیر 31 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کے سائنسدانوں نے مائیکرو ویو سے متاثر ہو کر ایک ایسی ڈیوائس بنائی ہے جو چاند پر پینے کا پانی بنا سکتی ہے۔ یہ ڈیوائس بنا کر سائنس دانوں نے ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا ہے۔

گولسٹر شائر کے مقامی ادارے نائیکر سائنٹیفک نے ایک جدید سسٹم بنایا ہے جو چاند کی سرزمین کے نیچے موجود پانی کو صاف کر سکتا ہے۔ کچن کے مائیکرو ویو کی ٹیکنالوجی سے متاثر ہوکر بنایا گیا یہ سونو کیم سسٹم چاند کی منجمد مٹی سے کشید کیے گئے پانی میں موجود آلودہ مرکبات کو ڈیفراسٹ اور تحلیل کرنے کے لیے مائیکرو ویو اور الٹرا ساؤنڈ کا استعمال کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: نوکیا کا چاند سے 4G کال کا منصوبہ ناکام کیوں ہوا؟

یہ ٹیکنالوجی خلا نووردوں کے لیے پینے کا صاف پانی بنا سکتا ہے جو طویل مدتی قمری مشنز کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ ادارے کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر لولان کا کہنا تھا کہ انہوں نے منفی 200 سیلسیئس درجہ حرارت میں جہاں مکمل طور پر ویکیوم ہے، انتہائی کم کشش ثقل ہے اور بہت قلیل برقی توانائی ہے، میں پانی کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp